Wednesday, 16 January 2013

(•۝• ѴƲ cℓʋв •۝•) کبھی ہنس بھی لیا کرو :)


استاد نے شاگردوں سے کہا یہ فقرہ مکمل کرو:
"ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے ۔۔۔ ۔" مختلف شاگردوں نے یہ جملہ یوں مکمل کیا۔
(۱) ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو ہر دم اس سے آگے آنے کی کوشش کرتی ہے۔
(۲)ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، پھر بھی وہ بڑا آدمی بن جاتا ہے۔
(۳) ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جس کی عمر بڑے آدمی سے کافی کم ہوتی ہے۔
(۴) ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جس کے پیچھے ایک چھوٹا آدمی ہوتا ہے۔
(۵) ہربڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جس سے ہوشیار رہنا بہت ضروری ہوتا ہے۔
(۶) ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو بڑے آدمی کو چھوٹا آدمی بنانے کی تگ و دو میں لگی رہتی ہے۔
(۷) ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو اس کے بڑا بن جانے کے پیچھے آن کھڑی ہوتی ہے۔
(۹) ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو اسے یاد دلاتی رہتی ہے، کہ تم میرے باپ کی وجہ سے بڑے آدمی بنے ہو۔
(۱۰) ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جسے یہ علم ہی نہیں ہوتا ہے کہ اس کے آگے بڑا آدمی ہے۔ 
(۱۱) ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو اس سے گھر کا خرچہ مانگ رہی ہوتی ہے۔
(۱۲) ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے اور عورت کے پیچھے چھوٹے بچے ہوتے ہیں۔
(۱۳) ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جس کے چھوٹے قد کی وجہ سے وہ آدمی بڑا نظر آتا ہے۔
(۱۴) ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو موقع پاتے ہی اس کے کندھوں پر سوار ہو کر اس سے بھی بڑی نظر آنے لگتی ہے۔
(۱۵) ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جس نے بڑے آدمی کو آگے لگایا ہوتا ہے۔
(۱۶) ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے ، جو اس سے طلاق مانگ رہی ہوتی ہے۔
(۱۷) ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جس کا ہاتھ بڑے آدمی کی جیب پر ہوتا ہے۔
(۱۸) ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جس کے ہاتھ میں ڈنڈا ہوتا ہے۔
(۱۹) ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو دوسری عورتوں کو اس کے قریب نہیں پھٹکنے دیتی۔
(۲۰) ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو اس کے کان میں کہتی ہے کہ میرے بغیر تم کچھ بھی نہیں ہو۔

قارئین مجھے یقین ہے کہ عورت کی تکرار نے آپ کے اعصاب پر منفی اثر ڈالا ہوگا۔ لیجئے آپ کے اعصاب کی صحت بحال کرنے کے لیئے میں چند دلچسپ باتیں آپ کے گوش گزار کرتا ہوں۔
(۱) وہ اس خیال سے چڑیا گھر نہیں جاتا کہ چڑیا گھر والے اسے باہر نہیں آنے دیں گے۔
(۲) میری بیوی کی خواہش تھی کہ وہ دنیا دیکھے چنانچہ میں نے اسے ورلڈ اٹلس خرید دی۔
(۳) وہ بڑا محتاط ڈرائیور ہے خوب دیکھ بھال کر لال بتی کراس کرتا ہے۔
(۴) مجھے کام سے محبت ہے میں دفتر میں لوگوں کو کام کرتے دیکھ کر خوش ہوتا رہتا ہوں۔
(۵) بیوياں دو قسم کی ہوتی ہیں ایک وہ جو آپکے تخیل میں ہے دوسری جو آپکے گھر میں ہے۔
(۶) بعض اوقات جوان عورتوں کو بھی بڑھاپے کی بیماریاں لگ جاتی ہیں کیونکہ ان کی عمر زیادہ ہوتی ہے۔
(۷) باس مجھ نوکری سے نہیں نکال سکتا میں نے تمام فائلیں ایسی جگہوں پر چھپا کر رکھ دی ہیں جہاں انہیں سوائے میرے اور کوئی نہیں ڈھونڈ سکتا۔
(۸) سخت دھند کی وجہ سے میں یہ بھی نہ دیکھ سکا کہ موسم کیسا ہے۔
(۹) یہ واٹر پروف گھڑی ہے جناب پانی کا جو قطرہ ایک بار اس کے اندر جائے گا کبھی باہر نہیں آ سکے گا۔
(۱۰) اس نے مجھے ڈانٹا کہ میں گلاس میں گندہ پانی لے آیا ہوں حالانکہ پانی صاف تھا گلاس میلا تھا۔
(۱۱) میں استری جلتی چھوڑ آئی ہوں لیکن فکر کی کوئی بات نہیں نلکا بھی چلتا چھوڑ آئی ہوں۔
(۱۲) دنیا کی کوئی گھڑی وقت نہیں بتاتی خود دیکھنا پڑتا ہے۔
(۱۳) صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال ذیابطیس بھی کر دیتا ہے۔ 
(۱۴) یہ شخص فرشتہ ہے۔ انسانی صفات سے عاری۔
(۱۵) میں ہر کام بیوی کے مشورے سے کرتا ہوں کاش اس سے شادی سے پہلے بھی میں اس سے مشورہ کر لیتا۔
(۱۶) آپ نے پوچھا ہے کہ مجھے آپ کا بھیجا ہوا چیک مل گیا ہے کہ نہیں جواباً عرض ہے کہ ایک بار نہیں دو بار ملا ہے ایک بار آپ کی طرف سے، ایک بار بنک کی طرف سے۔
(۱۷) میں نے منگنی اس لیئے توڑ دی ہے کہ شادی کے بارے میں میرا نظریہ بدل گیا ہے منگنی کی انگھوٹی اس لیئے واپس نہیں کی انگھوٹی کے بارے میں میرا نظریہ نہیں بدلا۔
(۱۸) میں اس ڈرائیور کے ہاتھوں چھ بار مرتے مرتے بچا ہوں اور اب یہ کہتا ہے کہ مجھے ایک اور موقعہ اور دیں۔
(۱۹) ہوٹل کے منیجر نے مجھ سے کہا کہ یہاں آپ کو بالکل گھر جیسا ماحول ملے گا میں یہ کہہ کر واپس ہو لیا کہ معاف کیجئے گا مجھے اس بات کا پتہ نہیں تھا۔
(۲۰) کیا آپ جانتے ہیں کہ عورت کے بولنے کی رفتار اس کے خاوند کے ہنسنے کی رفتار سے ۷۵ فیصد زیادہ ہوتی ہے۔
(۲۱) بد کردار ہونا بے کردار ہونے سے بہتر ہے۔

--
--
-------------------------------------------------------------
"VU CLUB" | Learning and Entertainment |
-------------------------------------------------------------
 
For study material join VU Club at:
http://vuclub.net & http://vuforum.net
 
To post to this group, send email to:
vu-club@googlegroups.com
 
For more options, visit this group at
http://groups.google.com/group/vu-club?hl=en?hl=en
 
Join us on Facebook:
http://www.facebook.com/#!/groups/190713217644560/
 
 

No comments:

Post a Comment