Friday, 10 January 2014

(•۝• ѴƲ cℓʋв •۝•) "آپ کیا جمع کر رھے ھیں..؟"


"آپ کیا جمع کر رھے ھیں..؟"

ایک دن ایک بادشاہ نے اپنے تین وزراء کو دربار میں بلایا اور تینوں کو حکم دیا کہ تینوں ایک ایک تھیلا لے کر باغ میں داخل ھوں اور وھاں سے بادشاہ کے لیے مختلف اچھے اچھے پھل جمع کرییں..

وزراء بادشاہ کے اس عجیب حکم پر حیران رہ گئے لیکن بادشاہ کا حکم تھا تو تینوں ایک ایک تھیلا پکڑ کر الگ الگ باغ میں داخل ھوگئے..

پہلے وزیر نے کوشش کی کہ بادشاہ کے لیے اسکی پسند کے مزیدار اور تازہ پھل جمع کرے اور اس نے کافی محنت کے بعد بہترین اور تازہ پھلوں سے تھیلا بھر لیا..

دوسرے وزیر نے خیال کیا کہ بادشاہ ایک ایک پھل کا خود تو جائزہ نہیں لے گا کہ کیسا ھے اور نہ ھی پھلوں میں فرق دیکھے گا اس لیے اس نے بغیر فرق دیکھے جلدی جلدی ھر قسم کے تازہ اور کچے اور گلے سڑے پھلوں سے اپنا تھیلا بھر لیا..

تیسرے وزیر نے سوچا کہ بادشاہ کی توجہ صرف تھیلے کے بھرنے پر ھوگی.. اس کے اندر کیا ھے'اسے بادشاہ نہیں دیکھے گا.. یہی سوچ کر وزیر نے تھیلے میں گھاس بھوس اور پتے بھر لیے اور محنت سے بچ گیا اور وقت بچایا..

دوسرے دن بادشاہ نے تینوں وزراء کو اپنے تھیلوں سمیت دربار میں حاضر ھونے کا حکم دیا.. جب تینوں دربار میں حاضر ھوئے تو بادشاہ نے تھیلے کھول کر بھی نہ دیکھے اور حکم دیا کہ تینوں کو ان کے تھیلوں سمیت تین ماہ کے لیے دور دراز جیل میں قید کر دیا جائے..

اب اس دوردراز جیل میں تینوں کے پاس کھانے پینے کے لیے کچھ نہیں تھا سوا اس تھیلے کہ جو انھوں نے جمع کیا تھا.. اب پہلا وزیر جس نے اچھے اچھے پھل چن کر جمع کیے تھے'وہ مزے سے اپنے انہیں پھلوں پر گزارہ کرتا رھا.. یہاں تک کہ تیں ماہ باآسانی گزر گئے..

اور دوسرا وزیر جس نے بغیر دیکھے تازہ خراب تمام پھل جمع کیے تھے'اس کے لیے پڑی مشکل پیش آئی.. کچھ دن تو تازہ پھل کھا لیے لیکن پھر کچے اور گلے سڑے پھل کھانے پڑے جس سے وہ بہت زیادہ بیمار ھوگیا اور اسے بہت تکلیف اٹھانی پڑی..

اور تیسرا وزیر جس نے اپنے تھیلے میں صرف گھاس پھونس ھی جمع کیا تھا وہ کچھ دن بعد ھی بھوک سے مر گیا کیونکہ اس کے پاس کھانے کو کچھ نہ تھا..

اب آپ اپنے آپ سے پوچھیے.. آپ کیا جمع کر رھے ھیں..؟؟

"بادشاہ"کی پسند کے مزیدار اور تازہ پھل..؟

ھر قسم کے تازہ اور کچے اور گلے سڑے پھل..؟

یا صرف گھاس پھونس اور پتے..؟

آپ اس وقت اس"باغ"(دنیا) میں ھیں جہاں سے آپ چاھیں تو"بادشاہ"(اللہ) کی پسند کے مزیدار اور تازہ پھل (نیک اعمال) اپنے لیے جمع کریں..

اور چاھیں تو صرف گھاس پھونس اور پتے (خراب اعمال).. مگر یاد رھے جب"بادشاہ"(اللہ) کا حکم صادر ھوگا تو آپ کو آپ کی"جیل"(قبر) میں دال دیا جایے گا..

اس جیل میں آپ اکیلے ھونگے جہاں آپ کے ساتھ صرف آپ کے اعمال کی تھیلی ھوگی.. تو جو آپ نے جمع کیا ھوگا وھی آپ کو وھاں کام دے گا..

اس لیے آج تھوڑی سی محنت کرکے اچھی اچھی چیزیں یعنی نیک اعمال جمع کرلیں اور وھاں آسانی اور آرام والی زندگی گزاریں..!!

--
--
-------------------------------------------------------------
"VU CLUB" | Learning and Entertainment |
-------------------------------------------------------------
 
For study material join VU Club at:
http://vuclub.net & http://vuforum.net
 
To post to this group, send email to:
vu-club@googlegroups.com
 
For more options, visit this group at
http://groups.google.com/group/vu-club?hl=en?hl=en
 
Join us on Facebook:
http://www.facebook.com/#!/groups/190713217644560/
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "VU CLUB" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to vu-club+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/groups/opt_out.

No comments:

Post a Comment